Friday, February 17, 2023

شبِ معراج

 جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی آپ ﷺ نے فرمایا :

میں ایک نہر پر پہنچا جس کے دونوں کناروں پر خولدار موتیوں کے ڈیرے لگے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا اے جبرائیل! یہ نہر کیسی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ حوض کوثر ہے ( جو اللہ نے آپ کو دیا ہے )۔ (بخاری،۴۹۶۴)


شبِ معراج آپ ﷺکے سامنے بیت المقدس میں شراب اور دودھ کے دو پیالے پیش کیے گئے،آپ ؐنے دونوں کو دیکھا پھر دودھ کا پیالہ اٹھا لیا۔اس پر جبرائیل ؑنےکہا کہ تمام حمد اس اللہ کےلیےہےجس نے آپ ؐ کوفطرت(اسلام)کی ہدایت کی۔اگر آپ ؐ شراب کاپیالہ اٹھا لیتےتوآپ کی امت گمراہ ہوجاتی۔ (بخاری،۴۷۰۹)


No comments:

Post a Comment